شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا میری غلطی تھی، وزیراعظم عمران خان

0
12

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا، اس معاملے پر ساتھیوں نے مجھے غلط مشورہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف شکایات کے انبار لگائے۔ جبکہ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اپنے محکموں کے افسران کے خلاف پھٹ پڑے۔ وزیر توانائی نے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماتحت افسران سے مختلف رپورٹس طلب کیں، مگر مل نہیں سکیں۔

اپنے خلاف سازشوں پر شکوہ کرتے ہوئے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ کسانوں کو تمام واجبات دلوائے مگر کام کرنے پر کرپشن کے جھوٹے الزام لگا دیے گئے۔ اس کے علاوہ متعدد ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بيوروکريسی ہماری بات نہيں سنتی، کيسے کام کريں؟۔ ایک صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور ويسٹ مينجمنٹ کمپنی پیسہ کھانے والی مشین بن چکی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو ڈلیور نہیں کر سکتا، اس کمپنی کو کیوں جاری رکھا جائے؟۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا، میرے ساتھیوں نے اس معاملے پر غلط مشورہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here