شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو مزید شواہد حاصل

0
10

نیب لاہور کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کروڑوں روپے کے مزید شواہد حاصل ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔ سابق وزیر اعلی پنجاب کی پہلی بیگم نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالک ہیں۔

ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے، 96 ایچ ماڈل ٹاون کی رہائش گاہ اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 ہے۔

شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفنس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں اس کے علاوہ تہمینہ درانی کے پاس گوادرمیں 4 کنال کا پلاٹ اور 1 ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے۔

نصرت شہباز کے پاس قصور، فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین  ہے جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔ نصرت شہباز کے رمضان شوگرمل، حمزہ اسپنگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل، محمد بخش ٹیکسٹائل میں بھی شئیرز ہیں جب کہ ان کے شریف پولٹری، شریف ڈیری، کوالٹی چکن، شریف ملک پروڈکٹس، کرسٹل پلاسٹک، العریبہ شوگر مل میں بھی شیئرز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here