طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا

0
20

طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور 18فروری کو پاکستان میں ہوگا۔

امریکی اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان 17برس سے افغانستان میں جاری جنگ ختم کرنے کے لیئے اور امن کو آگے بڑھانے کے لیئے امن مذاکرات کا اگلا مرحلہ 18فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات ہو چکے ہیں۔پاکستان میں 18فروری کو مذاکرات کے بعد دونوں فریقین 25فروری کو ایک بار پھر مذاکرات کے لیئے قطر کے دارلحکومت دوحہ کا رخ کریں گے۔

اطلاعات کت مطابق مذاکرات کے لیئے دورہ پاکستان کے دوران طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔2001کے بعد طالبان وفد کی کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here