ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے، مریم نواز

0
24

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیئے تھا لیکن انہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاہور کے جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی نواز شریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے۔ نوازشریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیئے تھا لیکن انہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد،ان کو جناح ہسپتال کے امراض قلب کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here