عالمی عدالت میں 18سے21فروری تک کلبھوشن کیس کی سماعت ہوگی

0
16

عالمی عدالت انصاف میں 18سے21فروری تک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت ہوگی۔

عالمی عدالت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 18فروری کو بھارت جبکہ 19فروری کو پاکستان کے وکلاء دلائل دیں گے۔جوابی دلائل کے لیئے بھارت کے لیئے 20فروری اور پاکستان کے لیئے21فروری کا دن مختص ہے۔

بھارت کو 18فروری کی صبح 10سے لے کر دوپہر ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے۔پاکستان کو بھی انہی اوقات میں 19فروری کو پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کرنے ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here