علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

0
24

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5ملزمان کے جوڈ یشل ریمانڈ میں 8فروری تک توسیع کردی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں املاک کو نقصان پہنچانے پر تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف کیس سے متعلق سماعت ہوئی جہاں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل حکام نے ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے تحریک لبیک کے سربراہ خاد م حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 8فروری تک توسیع کردی۔

ٹی ایل پی کے سربراہ خادم حسین رضوی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے باہر بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں ٹی ایل پی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت متعدد ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کار کنان کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here