عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن سکھائیں، مونس الہی

0
27

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الہی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کے فارورڈ بلاک کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الہی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔جبکہ اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔مونس الہی نے ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن سکھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنے والے خیال رکھیں کہ پی ٹی آئی میں پہلے ہی فارورڈبلاک تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام نکل گیا تھا جس پر فواد چودھری نے رات گئے مونس الہی کو میسج کر کے معذرت کی۔

یاد رہے کہ و فاقی وزیر اطلاعات فو اد چودھری کی جانب سے ایک ٹاک شو میں مسلم لیگ(ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی بات کی گئی۔فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک بننے پر بھی گفتگو کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here