عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں، اوگرا نے تجویز دے دی

0
13

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 50 پیسے اضافے جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئیہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here