عوام کو نواز شریف کے دور حکومت کی یاد تو آتی ہوگی، مریم نواز

0
15

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئرکی ہے جس میں پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے یاد تو آتی ہوگی۔ مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مریم نواز نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی ہے جبکہ عمران خان کی موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here