عورت مارچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

0
22

خواتین مارچ سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کراچی کے آٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشیدکی جانب سے خواتین مارچ کے خلاف کراچی کے آٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں موئقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ میں خواتین کے حقوق کے لیئے کوئی بات نہیں کی گئی، صرف اسلامی اقدار پر تنقید کی گئی۔خواتین کے حقوق کے نام پرشرمناک کتبوں اور نکاح کے خلاف گفتگو پر قانونی کارروائی کی جائے۔شرمناک اور توہین آمیز پوسٹر اور وڈیو بیان سے پورے ملک میں مذہبی اشتعال انگیزی پھیلی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

اس حوالے سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او آغا اسلم پٹھان نے بتایا کہ پولیس نے درخواست وصول کرلی ہے مگر ابھی کوئی مقدمہ نہیں درج کیا گیا۔درخواست سے متعلق اعلیٰ افسران سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here