فکسنگ کا اعتراف پولیس کے ڈر سے کیا، سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ

0
9

سابق بھارتی فاسٹ بولرشری شانتھ نے بھارت کی سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ انہوں نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیئے آئی پی ایل 2013میں فکسنگ کااعتراف کیا۔

مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی بنیاد پر تا حیات پابندی کا سامنا کرنے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کی کیس میں پیروی بھارت کے مشہور و معروف وکیل سلمان خرشید کر رہے ہیں جنہوں نے سماعت کے دوران شری شانتھ اور مبینہ بکی کی ملایالم زبان میں کال کی ٹرانسکرپٹ پیش کی جس میں شری شانتھ بکی کی پیشکش کو ٹھکرا دیتے ہیں۔

عدالت نے اس سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے جواب اور کچھ دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

واضع رہے کہ سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ نے تاحیات پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here