فیصل آباد میں 7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

0
22

دودھ فروش کے ہاتھوں ڈی ٹائپ کے علاقے میں 7سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق سلیم نامی دودھ فروش نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر 7سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔قریبی فیکٹری سے بچی کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد واقعے کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس واقعے سے متعلق بتایا کہ سلیم دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے بلایا جس کے بعد بچی کا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مقتول بچی کے والد کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بقایا رقم میں سے دس روپے واپس نہیں کیئے تھے۔ بچی دودھ فروش سے بقیہ پیسے لینے کے لیئے دوبارہ گئی مگر پھر واپس نہ آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here