قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے

0
17

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات بڑھ گئے۔

حکومتی اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اختلافات نے جنم لے لیاہے۔اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر نالاں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قومی اسمبلی اراکین کو اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلا لائحہ عمل طے کرنے کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ رہنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی جسے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے لینے سے انکار کردیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے داخلہ، توانائی یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here