قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج، وزیر خزانہ اسد عمر صدارت کریں گے

0
19

قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا۔

اطلاعات کے مطا بق آج قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور این ایف سی کے پرائیویٹ ممبران شریک ہونگے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ این ایف سی کا پہلا تعارفی اجلاس ہے جس میں ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی اور ریونیو پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ این ایف سی قابل تقسیم قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا بھی طے کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here