قوم کو کہا تھا کہ نواز شریف کا علاج لال حویلی میں ہے، شیخ رشید

0
18

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں، جبکہ بلاول نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر ٹریک پر نئی پٹڑی ڈال رہے ہیں جب کہ نالہ لئی ہمارا اہم پروجیکٹ ہے جس کا ڈیزائن بھی منتخب کرلیا گیا ہے، راولپنڈی میں ایک نرسنگ اسپتال، کالج اور اسکول بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران برسراقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا تاہم نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا، پروجیکٹ کاافتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب میں پیش ہونے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں۔عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے، قوم کو کہا تھا کہ نوازشریف کا علاج لال حویلی میں ہے، شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں جب کہ بلاول نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here