لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت منظور کرلی

0
12

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی لاہور ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران حنیف عباسی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انسداد منشیات عدالت نے کیس کے فیصلے میں اہم قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔ اس کے علاوہ کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو شک کی بناء پر بری کیا جا چکا ہے۔ کیس کو سیاسی بنیادوں بنایا گیا لہٰذا سزا معطل کرکے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کی سزا معطل کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے روبکار جاری ہونے کے بعد حنیف عباسی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here