ماڈل ٹاؤن سانحہ؛ نواز شریف سے جیل میں تفتیش ہوگی

0
11

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کے لیئے احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو نواز شریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

ڈی ایس پی پنجاب پولیس محمد اقبال نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استداع کی کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف نامزد ملم ہیں، لہٰذا نواز شریف سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست کی مخالفت کی اور موئقف پیش کیا کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیئے پنجاب پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو جیل میں ہی نواز شریف سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here