مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل کو نیب نے حراست میں لے لیا

0
18

سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل کو نیب نے حراست میں لے لیا ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔اطلاعات کر مطابق بحیثیت وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل پراپنے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے یہ موئقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اراضی کی الاٹمینٹ میں بے قاعدگیاں کی ہیں جس پر انہیں گرفتا ر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل کو آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل جون 2013سے مئی 2016تک وزیر بندر گاہ و جہاز رانی رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here