مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں کی سانحہ ماڈن ٹائون کی جی آئی ٹی کے سامنے پیشی

0
14

سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، رانا ثنااللہ اور پرویز رشید پیش ہوئے۔

آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف، رانا ثنااللہ اور پرویز رشید نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے قلمبند کرائے۔

خواجہ آصف سے تفتیش کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق سوالات کیئے جبکہ ان سے تفتیش کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا تھا جو کہ پیش اور نہ ہوئے تاہم ان کا بیان حلفی جمع کروادیا گیا۔

یاد رہے کہ 17 جون 2017 کو لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانیں کے لیئے پنجاب پولیس نے آپریشن کیا تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے مزاحمت کی۔

اس دوران پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریکی کی دو خواتین ار 14 کارکنان جاں بحق ہوگئے جبکہ 90 سے رائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here