معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

0
7

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں لہٰذا دیگر سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔

دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہو رہی ہے۔60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن تھا۔ یو اے ای ایئرلائن کو پی آئی اے نے معاونت فراہم کی تھی مگر بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ پایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کانفرنس کے شرکاء سے کہا کہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کرکٹ سے سیاست میں کیسے آیا، یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیئے کیا چاہتا ہوں،کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کے بعد ہسپتال بنانے پر توجہ دی۔میری والدہ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا تو احساس ہوا کہ پاکستان میں کینسر کا ہسپتال ہی نہیں ہے۔ہم خیرات میں بہت آگے جبکہ ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔جب لوگ اتنے اچھے ہیں تو ٹیکس ادا کیوں نہیں کرتے، کیونکہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہوتے رہے۔اس لیئے لوگ ماضی کی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرتے تھے اور ٹیکس نہیں دیتے تھے۔کرپشن سے ٹیکس کا پیسا چوری ہوتا ہے اس لیئے اصلاحات مشکل ہیں مگر ضروری ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا کیونکہ ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہے۔آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں اور ہم مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں لہٰذا دیگر سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here