ملک میں جمہوریت، اٹھارویں ترمیم اور آئین کو کوئی خطرہ نہیں، شاہ محمود قریشی

0
9

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت، اٹھارویں ترمیم اور آئین کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن کچھ شخصیات کے مفاد کو ضرور خطرہ ہوسکتا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مسلم لیگ ن سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیل اور مک مکا ہورہا ہے۔ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر مقدمے بنائے۔یہ لوگ اپنی سیاسی بقا کے چکر میں ہیں۔بلاول بھٹو کو لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے۔جبکہ سندھ کی حکومت کوتحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے حکومت گرانے کے لیئے میڈیا کی مدد طلب کرنے کے سوال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام حکومت بنانا یا حکومت گرانا نہیں ہے۔میڈیا کا کام رپورٹنگ کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here