ملک میں طاقتور کے لیئے الگ اور کمزور کے لیئے الگ قانون ہے، وزیراعظم

0
7

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، ملک میں طاقتور کے لیئے الگ اور کمزور کے لیئے الگ قانون ہے۔

وزیراعظم عمران خان راجن پور پہنچے جہاں انہوں نے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کیا۔ راجن پور میں صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں۔بد قسمتی سے ہم نظریہ پاکستان سے دور ہوگئے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اگر اس نظریہ پر قائم نہ رہا تو ملک ختم ہوجائے گا۔

عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ایک ایک کا احتساب ہوگا کیونکہ طاقتور اور کمزور کے احتساب کاایک طرح کا نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

مزید عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سزا و جزا کا نظام قائم ہونے تک کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔پورا شریف خاندان علاج کے لیئے بیرون ملک چلا جاتا ہے۔نبی ﷺنے فرمایا تھا کہ امیر اور غریب کے لیئے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، ملک میں طاقتور کے لیئے الگ اور کمزور کے لیئے الگ قانون ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here