منشیات اسمگلنگ کیس؛غیر ملکی ماڈل ٹیریزا ہلسکووا کو 8 سال قید کی سزا

0
36

غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنادی گئی، سزا سننے کے بعد ٹیریزا نےعدالت میں رازوقطار رونا شروع کردیا۔

لاہورکی سیشن عدالت میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج شہزاد رضا نے کیس کا تحریری فیصلہ سناتے ہوئے چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرمہ کو ایک لاکھ 13 ہزار 337 روپے جرمانہ بھی کردیا۔ جب کہ عدم ادائیگی پر ٹریزا کو مزید 8 ماہ 20 دن قید کی سزا کاٹنا ہو گی۔

فیصلہ سننے کے بعد مجرمہ ٹیریزا عدالت کے اندر پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی۔ دوسری جانب عدالت نے شریک ملزم شعیب حفیظ خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

یاد رہے کہ یورپی ملک چیک ری پبلک  سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ماڈل ٹریزا کے خلاف 9 گواہان نے شہادتیں قلمبند کروا رکھی ہیں۔ عدالت نے ماڈل کے خلاف فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here