میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی

0
21

محکمہ داخلہ پنجاب کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی پر میڈیکل بورڈ کی سفازش پر مبنی رپورٹ ارسال کردی گئی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں جس کے لیئے پنجاب حکومت نے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ اس میڈیکل بورڈ نے 30جنوری کو نواز شریف کا کوٹ لکھ پت جیل میں طبی معائنہ کیا تھا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جبکہ ای سی جی اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔

نواز شریف کا میڈیکل بورڈ کی جانب سے معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں بنائی گئی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here