میگامنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کو آصف زرداری نے چیلنج کردیا

0
10

میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔ اس لئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here