میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 5مارچ تک توسیع

0
10

میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 5مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عبوری ضمانت پر رہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پیش ہوئے۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحٰہ رضا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔کمرہ عدالت میں انور مجید کے تینوں بیٹے، نمر مجید، علی مجید اور ذوالقرنین مجید بھی موجود تھے۔

انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیئے گئے ملزم اسلم مسعود کو پیشی کے دوران عدالت میں پیش نہ کیئے جانے کی میڈیکل رپورٹ ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلم مسعود کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی میڈیکل رپورٹ جمع کردی ہے۔

کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے حق میں نیب پراسیکیوٹر نے موئقف اختیار کیا کہ کیس اسلام آباد منتقلی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے دستخط کردیئے ہیں۔اس لیئے ملزمان کی ضمانتوں مکی درخواستیں نہ سنی جائیں۔عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے موئقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا جائے جس کے مطابق ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے کی گنجائش نہیں رہتی۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائق نے عدالت سے موکلان کی عباری ضمانت میں توسیع کی استداع کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب رفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں بینکنگ کورٹ کیس کا کوئی ذکر نہیں جبکہ قانون ملزمان کی درخواست سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔ ایف آئی اے اور نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمے کے دوران عدالت نے ریماکس کیئے کہ آپ کو بتایا ہوگا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے کو جو بھی کہنا ہے تحریری طور پر جواب جمع کروائے۔

عدالت نے انوار مجید اور اے جی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت میں 20فروری جبکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 5مارچ تک توسیع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here