نئی ویزا پالیسی؛ 50ملکوں کو ویزا آن ارائیول جبکہ 175ملکوں کو ای ویزا کی سہولت دے دی گئی

0
18

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے نئی ویزا پالیسی کے تحت 50ملکوں کو ویزا آن ارائیول جبکہ 175ملکوں کو ای ویزا کی سہولت دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے50ملکوں کوویزے کا اجراء آن ارائیول کیا جائے گا جبکہ175ایسے ممالک ہیں جن کے لیئے ای ویزا کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 1965تک پاکستان اپنے سنہرے دور میں تھا، نئی ویزا پالیسی سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

فواد چودھری نے بتایا کہ امریکن اور برٹش پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی شہریوں بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے اور ویزا آن ارائیول ملے گا۔ 96ملکوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی ہے جبکہ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 2سال کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ایوان میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر اپوزیشن نے طعنے اور فقرے کسے، جبکہ اپوزیشن کا رویہ بلکل ٹھیک نہیں تھا۔ اپوزیشن کو چایئے کہ وزیر اعظم کا احترام کریں۔

فواد چودھری نے قائد حز ب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے اور شہباز شریف کے دور سے پہلے ماورائے عدالت قتل کا تصور ہی نہیں ہوتاتھا۔شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کی نیب انکوائری مزاق بن کر رہ گئی ہے۔

فواد چودھری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوخطرہ نہیں ہے، صرف سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here