نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ، 60افراد ہلاک

0
12

نائیجیریا کے علاقے رن میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے ایک ہی حملے میں تقریبا 60افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے علاقے رن میں انتہاء پسند جماعت بو کو حرام کی دہشتگردانہ کارروائی میں کم سے کم 60کے قریب افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند تنظیم بوکوحرام نے دہشتگردانہ حملہ ملک کے شمالی علاقے رن میں کیا۔ مزید انہوں نے بتایا کہ اسی علاقے میں بوکوحرام نے ایک حملے میں 8سرکاری فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

بوکوحرام کے کیئے گئے اس حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رن میں قبضے کے لیئے سرکاری فورسز اور بوکر حرام کے درمیان جنگ جاری ہے۔

واضع رہے کہ نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں حکومتی فورسز اور شدت پسند تنظیم کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 30افراد بے گھر جبکہ 500سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here