نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

0
8

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ نواز شریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں شامل ہے۔فخر ہے کہ جو کام جنوبی پنجاب کے لیئے مسلم لیگ ن نے کیئے وہ کوئی نہ کر سکا۔جبکہ ہم نے اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کی قرار داد یں پیش کی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بہت مہنگائی کردی ہے اسی لیئے ان سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے۔ اس حکومت کو چاہیئے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لیکر چلے۔

حکومت کی جانب سے حج پر سبسیڈی نہ دینے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائے گا وہ 63فیصد زیادہ پیسے دیکر جائے گا۔حکومت کو چاہیئے کہ حج پر سبسیڈی دے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی این آر او مانگا نہ ہی کبھی مانگے گے۔نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔نواز شریف کو 3میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کی بناء پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔جبکہ شیخ رشید کے بیانات سے متعلق خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here