نواز شریف،زرداری قوم کا پیسہ واپس کریں، ہم انہیں چھوڑدیں گے،وزیراعظم عمران خان

0
14

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے کیوںکہ اخراجات کی وجہ سے وفاق 700 ارب روپے خسارے میں ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان گھوٹکی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ قومیں غریب نہیں ہوتیں،کرپشن غریب اورمقروض کردیتی ہے، پاکستان ایشیا میں تیزی سےترقی کررہا تھا لیکن آج پاکستان کے بچے بچے پرقرضہ ہے، قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں، 2 ہزارارب روپے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، اخراجات کے بعد وفاق 700 ارب روپے خسارے میں چلا جاتا ہے اور کرپشن کا پیسا جعلی اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرکے پیسا بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے۔ سندھ کی سیاسی خاتون کےدبئی میں پانچ گھرنکلے ہیں لیکن آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتساب ہورہا ہے تو ڈرامہ کیا جارہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں پڑگئی اور اپنی چوری بچانے کے لیے ٹرین مارچ کیا گیا۔ لوگوں کو 2،2 ہزارروپے کا کہہ کرٹرین مارچ میں بلایا گیا لیکن اس میں 200 روپے دے کرغریبوں کے ساتھ بھی دھوکا کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چوری بچانے کے لیے نوازشریف اورزرداری اکٹھے ہوگئے ہیں۔ زرداری اور نوازشریف چاہے اکٹھے ہوجائیں پھر بھی انہیں نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف اور آصف زرداری قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here