نواز شریف اور آصف زرداری جیل میں دن گزارے گے یا پھر لندن میں، فواد چودھری

0
13

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے یا تو جیل میں دن گزارنے ہیں یا پھر لندن میں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں گورننس کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے محکمے میں بھی ریفارمز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ق لیگ سے اختلافات کے سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ان سے نہ کوئی تحفظات ہیں نہ ہی سنجیدہ اختلافات۔

فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے اضا فی بلوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جلد ہی صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے جس کے ذریعے 7سے9لاکھ تک مفت علاج کروایا جا سکے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق فواد چودھری نے کہا کہ ڈاکٹرز آزاد ہیں۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ جبکہ ان کی قسمت سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے یا تو جیل میں دن گزارنے ہیں یا پھر لندن میں۔ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ یہ لوگ اتنا عرصہ اقتدار میں رہنے کے بعد کہتے ہیں کہ ہمیں لندن بھیج دیں۔سانحہ ساہیوال پر متاثرین سے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیا ہے جبکہ انصاف بھی فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here