نواز شریف اور آصف زرداری کا رویہ چوری اور سینہ زوری والا ہے، فواد چوہدری

0
10

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن پر مقدمات ہیں ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسا ممکن نہیں کہ تحقیقات کے عمل کو متاثر کیا جا سکے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے دوران پولیس پر تشدد کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تقریباً 500 کارکن جمع ہوئے اور چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ یہ رویہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ پولیس نے آج تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا لیکن آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بلاول خطاب ایسے کررہے تھے جیسے لاکھوں کے مجمعے سے خطاب کررہے ہوں۔ کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو تفتیش کے لیے کیوں بلایا گیا؟، یہ رویہ قانونی تقاضوں کےمنافی ہے۔ احتساب کا عمل جاری رہے گا، جن پرمقدمات ہیں ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسا ممکن نہیں کہ آپ تحقیقات کے عمل کو متاثر کرسکیں، امید ہے پیپلز پارٹی اسلام آباد پولیس سے بھی معافی مانگے گی۔

سماجی رابطے کی ویبسائیٹ پر اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہوگئی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے پارٹی تانگوں پر پہنچے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here