نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسس میں کچھ نہیں، پی پی رہنما خورشید شاہ

0
14

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو رہائی اس لیئے ملی کیونکہ ان کے کیس میں کچھ نہیں تھا جبکہ نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی اس میں کچھ نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹ ہو کر آنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی۔عمران سرکار نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ آج کی مہنگائی ملکی معیشت کے لیئے اچھی نہیں۔شہباز شریف کے کیس میں کچھ نہیں تھا، اس لیئے ان کو رہائی ملی ہے۔نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے۔دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔ وہ پاکستان کے مہمان ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی فضا قائم کرنے کے لیئے کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ہم اس لیئے نہیں کر رہے کیونکہ اس سے ایم کیوایم پاکستان اور (ق) لیگ کا ریٹ بڑھ جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنسز بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس کا سامنا ہم نے کیا ہے۔بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام لگاتا رہتا ہے جو اس کی پرانی روایت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here