نواز شریف سندھ کے ہسپتالوں میں علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، فواد چوہدری

0
10

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کے ہسپتالوں سے بہتر ہے کہ نواز شریف علاج ہی نہ کروائیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کردے اور اس کا آغاز لاہور سے شروع کیا جائے۔پنجاب میں ضمانتیں ضبط کروانے والوں کو جیل میں ڈالیں جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش کی ہے۔ نوازشریف دل کے مریض ہیں انہیں سندھ میں علاج کی پیشکش نہ دی جائے، وہ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج برداشت نہیں کر پائیں گے۔ سندھ کے ہسپتالوں سے بہتر ہے کہ نوازشریف علاج ہی نہ کروائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here