نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کروا دی

0
16

سپریم کورٹ میں سزا معطلی کیس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے برطانیہ کے ڈاکٹر لارنس کا خط  جمع کرادیا ہے۔

سزا معطلی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مزید دستاویزات جمع کرا دیئے ہیں۔ ان کی جانب سے ایک خط  جمع کرایا گیا ہے جو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے نام ڈاکٹر لارنس نے لکھا ہے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں ڈاکڑر لارنس کا لکھا گیا خط جمع کرایا۔ خط میں نوازشریف کی 2003 سے 2019 تک کی میڈیکل رپورٹس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،  نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اس کے علاوہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی ہے جو کہ عدالت نے معطل کررکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here