نواز شریف کا مستقبل عدالت ہی طے کرے گی، اسد عمر

0
12

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور کسی نے عوام کا نہیں سوچا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک خطر ناک حالات سے باہر نکل آیا ہے اب قوم کو پریشانی کی ضرورت نہیں۔ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں۔ تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

مزید اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف پنجاب کا خزانہ ہی خالی نہیں پورا پاکستان کا خزانہ ہی خالی ہے، تاہم پاکستان میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔ نوازشریف کا مستقبل عدالت ہی طے کریگی، پاکستان میں کرپٹ افراد جو بھی سب کا احتساب ہونا چاہیے، گزشتہ ادوار میں حکومتوں نےقومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور کسی نے عوام کا نہیں سوچا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here