نواز شریف کسی طریقے سے راہ فرار اختیار کرنے کی تلاش میں ہیں، فیاض الحسن چوہان

0
18

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی دل کی بیماری کا علاج موجود ہے مگر ان کے دل کی خواہش نہیں پوری کر سکتے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں اور اب یہ کسی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا۔حکومت کے پاس نواز شریف کی دل کی بیماری کا علاج موجود ہے مگر ان کے دل کی خواہش کو ہم پورا نہیں کرسکتے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیل میں نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے ہسپتال جانے کا کہتے ہیں اور ہسپتال پہنچنے کے بعد ان کو جیل کی یاد ستانے لگتی ہے۔نواز شریف کا ذاتی معالج ذاتی مفادات کے لیئے جھوٹ بول رہے ہیں۔جبکہ نواز شریف خراب صحت کا بہانہ کر کے این آر او مانگ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل کا معائنہ کرانے کے لیئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 4میڈیکل بورڈز تشکیل دیئے گئے مگر ان کی تسلی کبھی بھی ممکن نہیں کیونکہ اب ان کا یوم حساب آچکا ہے اور وہ کسی طریقے سے راہ فرار اختیار کرنے کی تلاش میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here