نواز شریف کو اقتدار سے محرومی کا انجائنہ درد ہے، فواد چوہدری

0
10

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جیل سے نکلتے ہی انجائنہ کا درد بھی ختم ہوگیا ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں۔ عام قیدی سوچتے ہیں کہ اگر وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے کیونکہ عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک جانے کی اجازت نہیں اور یہ لندن کی سیریں کر رہے ہیں۔ اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ لندن میں بیمار نہ ہوں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے، دراصل یہ اقتدار سے محرومی کا انجانہ درد ہے۔ جب کرپشن کے نشے کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here