نواز شریف کی تیمارداری کرنے پر بلاول بھٹو کی شکر گزار ہوں، مریم نواز

0
31

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جس طرح وقت نکال کر نواز شریف کی تیمارداری کی اس کے لیئے شکر گزار ہوں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا کوٹ لکھ پت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج جیل میں نوازشریف کے ذاتی معالج کو ساتھ  لے کر آئی تھی۔ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،  ڈاکٹر کے مطابق نوازشریف کا بلڈ پریشر ذہنی دباؤ کی وجہ سےدرست نہیں ہورہا جبکہ گزشتہ رات بھر ایک بار پھر انہیں انجائنا کی شکایت رہی ہے۔ڈاکٹر نے ان کی ادویہ میں تبدیلی کی ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ نوازشریف خرابی صحت کے باعث آئندہ جمعرات کو کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح وقت نکال کر نوازشریف کی تیمارداری کی اس کے لئے شکر گزار ہوں۔ مجھے ملاقات میں ہونے والی باتوں کا زیادہ علم نہیں، تاہم یہ علم ہے کہ بات چیت میں سیاسی گفتگو بھی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here