نواز شریف کی تیمارداری کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف برہم

0
6

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پربرہم برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کے باوجود تیمارداری سے روک دیا۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹرپرقائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف  کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔ میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here