نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کی مخالفت کا فیصلہ

0
9

سا بق وزیر اعظم نواز شریف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو نیب نے مخالفت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ اس موقع پر راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، دانیال عزیز، طلال چودھری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر ن لیگی رہنما ہائی کورٹ پہنچ چکے ہیں۔

دوسری طرف نیب کی جانب سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مخالفت کا اعلان کیا گیا ہے۔نیب حکام نے پراسیکیوشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مخالفت کی جائے کیونکہ سزا یافتہ مجرم کو صرف بیماری کی بناء پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔میڈیکل بورڈ کی سفارش پر مجرم کو بہتر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ کی حاصل کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی شریانوں کا مرض کا لاحق ہے۔ انہیں ایسی جگہ رکھا جائے جہاں 24گھنٹے طبی سہولیات میسر ہوں۔

رپورٹ کے مطابق دوائیوں میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ انجکشنز کی تعداد 20سے بڑھا کر 24کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here