نیب نے سینیئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو گرفتار کرلیا

0
28

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عبدلعلیم خان کو نیب نے حراست میں لے لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نیب نے وزیر بلدیات پنجاب عبدلعلیم خان کو آج نیب لاہور میں آفشور کمپنی کیس میں طلب کیا تھا۔وزیر بلدیات پنجاب عبدلعلیم خان نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں ان سے آف شور کمپنی سے متعلق سوالات کیئے گئے جس کے انہوں نے جواب دیئے مگر تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر نیب لاہور نے علیم خان کو حراست میں لے لیا۔

سینیئر صوبائی وزیر اپنے اسٹاف کے ہمراہ نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے جو نیب آفس کے باہر عبدلعلیم خان کا انتظار کرتے رہے۔علیم خان کے باہر نہ آنے پر ان کا اسٹاف اکیلے ہی روانہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ سینیئر صوبائی وزیرعلیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب لاہور تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے قبل علیم خان نیب لاہور میں تین بار پیش ہو چکے ہیں۔ آخری پیشی کے موقع پر علیم خان کو نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا تھا۔

نیب لاہور نے علیم خان کے ساتھ ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثہ جات کی چھان بین بھی شروع کر رکھی ہے جبکہ علیم خان کے قریبی عزیز و عقارب کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لیئے بھی پنجاب کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلے بھجوا دیئے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here