نیدرلینڈ میں مسافر ٹرام پر اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد زخمی

0
23

نیدرلینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں مسافر ٹرام پا نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

نیدرلینڈ کے وسطی شہر یوٹریکٹ میں نا معلوم افراد نے مسافرٹرام پر اندھا دھند فائرنگ کردی، کس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ٹرام اسٹیشن کا محاصرہ کرلیا، جبکہ ریسکیو ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لایا گیا ہے۔ مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

نیدرلینڈ میں پیش آنے والے اس فائرنگ کے واقعے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here