نیوزیلینڈ مساجد دہشتگردی میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

0
18

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں پیش آنے والی فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دفتر خارکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ چاروں زخمیوں کو گولیوں سے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیوزیینڈ میں ہولناک دہشتگردی،مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد شہید

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here