نیوزیلینڈ میں ہولناک دہشتگردی،مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد شہید

0
23

نیوزیلینڈ میں 2 مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے جبکہ دورے پر موجود بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم اس دہشتگردی کے واقعے میں محفوظ رہی۔

نیوزیلینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ سیاہ فام آسٹریلوی انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ نے 2 مساجد النور اور لینوڈ میں فائرنگ کر کے 49 افراد کو شہید جبکہ 48 کو افراد کو زخمی کردیا۔اس کے علاوہ نیوزیلینڈ کے دورے پر آئی بنگلادیش کرکرٹ ٹیم اس حملےمیں بال بال بچ گئی۔

نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ منصوبہ بندی کے تحت مساجد پر حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزیلینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا سفید فام برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کا تعلق مسلم مخالف انتہا پسندوں سے ہے۔

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چارافراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔

نیوزیلینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص آٹو میٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے دوران وہ اسلام اور تارکین وطن کے خلاف زہر اگلتا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here