نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ واقعے پر اہم اقدام

0
19

کرائسٹ چرچ دہشتگردی پر نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعے پر رائل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائل کمیشن سنگین ترین واقعے پربنایا جاتا ہے اورکرائسٹ چرچ واقعہ بھی سنگین ترین ہے۔

جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کرائسٹ چرچ حملہ کیسے ہوا، حملے میں سوشل میڈیا اورایجنسیوں کے کردارکا بھی پوچھا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  چین کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کروں گی جب کہ چین میں نیوزی لینڈ کے سفارت خانے کا بھی افتتاح کیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here