نیوزیلینڈ کے بعد امریکا میں مسجد پر حملے کی کوشش

0
17

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں مسجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے نذرآتش کرنے کی کوشش میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی مسجد “اسلامک سینٹر آف ایسکانڈیڈو” کو نامعلوم شخص نے آگ لگانے کی کوشش کی اور فرار ہوگیا۔ شور کی آوز سن کر نمازیوں نے باہر آکر دیکھا تو مسجد کی عمارت کے اگلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات پولیس نے تعصب اور آتشزدگی کے جرائم کے طور پر شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ حملہ آور نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس نے مسلمانوں کو الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی لیکن مسلمان شہریوں کو موجودہ صورت حال میں احتیاط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here