..نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ لکھنا بھول گیا..

0
0

نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ لکھنا بھول گیا

1 جب کھبی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کھبی بھی مصروف نہیں ملتا،آزمائش شرط ہے.
2 اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھارکھی ہیں تو ہمیشہ قمیتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی.
3 کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھرجائیں تو آپ کی ناک پر فورا کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے.
4 دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں ابلے گا جیسے ہی ایک منٹ کے لیے ادھرادھر ہوئے نہیں دودھ ابل کر باہر آجائے گا اور چولہے کا ستیاناس ہو جائے گا.
5 اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ قطاریں ہہیں ایسی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہ
ے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here