وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے اب تک کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

0
22

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی ترقی کے لیئے 162 ارب روپے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد کراچی کے لیئے ماسٹر پلین تیار کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلیے جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔ کراچی پیکیج کے تحت 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے 10 منصوبے شروع کریں گے، کراچی میں سیوریج کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچی آبادیاں سب سے زیادہ ہیں، اس شہر کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جلد ماسٹر پلان بنائیں گے۔ کراچی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کونکریٹ کا سلب رکھا ہوا ہے۔ کراچی میں دستیاب جگہ بچانے کیلیے بلند عمارتوں کی اجازت دیں گے، جس کے لیے سول ایوی ایشن کو بھی کہا ہے کہ ائیرپورٹ اور اطراف کے ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں بلند عمارتیں نہیں بن سکتیں اس کے علاوہ جتنی چاہیں بلند عمارتوں کی اجازت ہونی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے پانی ذخیرہ کرنے کا نہیں سوچا، پانی بچانے کی مہم سے پانی کا بہت بڑا ذخیرہ بن سکتا ہے، جبکہ ملک میں پانی بچانے کیلیے کوئی مہم نہیں چلائی گئی جو ہم شروع کریں گے جب کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ اورصاف پانی کامنصوبہ لارہے ہیں اور پانی اورنکاسی آب کے 7 منصوبے شروع کریں گے۔

وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں بھی ایک ارب روپے کے آر او پلانٹس لگائیں گے اور تھرپارکرمیں 2 میڈیکل موبائل یونٹس بھی بھیجیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here