وزیراعظم عمران خان کو امریکی اخبار نے امن کے نوبل انعام کے لیئے نامزد کردیا

0
15

امریکی اخباردی کرسچن سائنس مانیٹر کی 2019 میں امن کے نوبل انعام کے لیے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی نامزد کیئے گئے ہیں

امریکی اخباردی کرسچن سائنس مانیٹرکے مطابق امن کے لیے عمران خان کی قیادت حیران کن ہے۔ لہٰذا عمران خان کو پرامن قیادت کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کی تفتیش میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبے احمد اور وینزویلا کے قائد حزب اختلاف جان گائیڈو  کانام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں کشمیری نوجوان کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنانے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا نوبت جنگ تک آپہنچی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششوں کے باعث جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور دنیا بھر میں عمران خان کی امن کے لیے کی گئی کوشش کو بے حد سراہا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here